سانحہ ساہیوال ،قطر میں مقیم پاکستانیوں میں غم و غصہ ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خطاب سننے سے انکار کر دیا

سانحہ ساہیوال
                                                                                   سانحہ ساہیوال

دوحہ قطر (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر حکومت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا گیا ،وزیراعظم پاکستان کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد التانی سے ون آن ون ملاقات ہو گی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ طالبان سے مذاکرات اور ایل این جی کی قیمتوں کے بارے میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم پاکستان کا 22 جنوری کو پاکستانی کمیونٹی سے قطر کے الوکرہ اسٹیڈیم میں خطاب متوقع ہے-

سانحہ ساہیوال کی وجہ سے قطر میں مقیم پاکستانیوں میں غم و غصہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کا خطاب سننے ، ملنے اور دیکھنے سے انکار کر دیاقطر میں مقیم پا کستانیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا مگر پاکستان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پاکستان میں آئے روز مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ایک سے زیادہ موبائل لے کے جانے پر بھی پابندی ہے ائرپورٹ پر اوورسیزپاکستانیوں کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جس طرح پولیس پہلے ظلم کرتی تھی اسی طرح آج بھی ظلم کر رہی ہے گذشتہ روزپاکستان کی ظالم پولیس نے ساہیوال میں ظلم کی نئی داستان رقم کی ہے-

جب تک عمران خان ان ظالم پولیس والوں کو کفرکردار تک نہیں پہنچاتے ہم پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو نہیں مانتے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر حکومت کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا گیا ،وزیراعظم پاکستان کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد التانی سے ون آن ون ملاقات ہو گی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ طالبان سے مذاکرات اور ایل این جی کی قیمتوں کے بارے میں بڑی پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم پاکستان کا 22 جنوری کو پاکستانی کمیونٹی سے قطر کے الوکرہ اسٹیڈیم میں خطاب متوقع ہے

Please follow and like us:

Related posts

Leave a Comment